|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2021

بیلہ: بلوچستان میں سینٹ الیکشن پیسے کا کھیل ہے درآمدیوں کو سینٹ کے لئے لانے کی سوچ اور پالیسی بلوچستان کی نیک نامی نہیں بلکہ بدنامی کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر اور نیشنل پارٹی بلوچستان کے راہنما ممتاز قبائلی شخصیت سردار اسلم بزنجو نے ہفتہ کے روز نیشنل پریس کلب بیلا میں آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کو پیسے کا کھیل اور صوبے کی بدنامی قرار دیا انہوں مزید کہا کہ صوبے میں مایوسیوں اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں موجودہ حکومت پاس عوام کے لئے کوئی ریلیف پالیسی نہیں رہی مہنگائی اور بدحالی نے عوام کو بدحال کردیا ہے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی پایا جاتا ہے انہوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نیشنل پارٹی اپنے کاز کو جاری رکھتے ہوئے۔

بلوچوں کے ساحل اور وسائل کا دفاع کررہی ہے اور بلوچستان کے عوام کے حقوق پر نہ کبھی ہم نے سودے بازی کی ہے اور نہ ہی کبھی کریں گے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے راہنما عبدالواحد بلوچ نیشنل پارٹی تحصیل بیلا صدر قادر بخش لانگو یوتھ سیکرٹری جہانگیر یوسف رونجھو عتیق بلوچ رحمان بلوچ وڈیرہ حبیب اللہ بلوچ براد بلوچ و دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

نیشنل پریس کلب بیلا کے صدر عبدالرحیم رونجھو اور جنرل سیکرٹری یوسف راہی نے سردار اسلم بزنجو کو نیشنل پریس کلب بیلا کی جانب سے روائتی سندھی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا صحافی صادق کھوسہ اور جاوید جانی بھی موجود تھے۔