|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ممبرمرکزی کمیٹی سابق ایم این اے میرعبدالرئوف مینگل نے میرعنایت اللہ لانگوکی برسی کے برسی پرانہیں راج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم کی سیاسی وقومی خدمات بلوچستان کی تاریخ میں نہایت ہی اہمیت جیسے رکھتے ہیں کہ جن مسائل ومشکلات سے لڑتے ہوئے سیاسی ثابت قدمی کیساتھ جدوجہدمیں شامل قومی خدمت انجام دیا۔

کیونکہ بلوچستان سیاسی حوالے سے ایک مردم خیزسرزمین رہاہیجس نے میرعنایت اللہ لانگوجیسے ثپوت پیداکئے ہیں جوبلوچستان کی سیاسی عمل میں جہدمسلسل کی بنیادپرقومی تحریک کوتوانائی فراہم کررہی ہے۔

اوربلوچستان میں ہمیشہ سیاسی اکابرین نے قومی بنیادوں پربلوچستان کی خدمت کی ہے بی این پی حقیقی معنوں میں سیاسی رہنماوں کی ملکیت ہے جس میں قومی کاز سے منسلک رہنماں کی گراں قدرخدمات تاریخ کاحصہ ہے میرعنایت للہ لانگوکی سیاسی قومی خدمات قابل تحسین ہے۔