کوئٹہ: مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ،حضرت علی اچکزئی، قیوم آغا ،میر یاسین مینگل ،شاہجان ترین، سعداللہ اچکزئی، حاجی خدائیدوست، عزیز بازئی ،حانان ترین، حاجی عیسیٰ خروٹ ،جبارہاشم ترین ،دوست محمد آغا، سید ظہور آغا، عنایت دورانی، کمال آغا، حاجی عبدالمالک لہڑی، حاجی قاہر ترین سمیت دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت ان تمام اضلاع جن میں شٹرٹاون ہڑتال کی گئی۔
ان تمام تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے مختصر وقت کی کال پر شٹر ٹاؤن ہڑتال کی شہید اسد خان اچکزئی کے غم میں ان کے خاندان کے ساتھ دیا دریں اثنا گزشتہ روز سریاب روڈپر فروٹ کٹنگ حوالے سے تاجروں کو نوٹس دیا گیا کیا آپ نے دوکانوں کو ایک ہفتے کے اندر اندر دوکانوں کو خالی کروائیں مگر ہم نے کئی بار حکومت کو سمجھانے کی کوشش کی کہ چھ سو نوے روپے کے حساب سے ہم اپنے دکانوں کو خالی نہیں کرینگے ۔
موجود جو ریٹ حکومت دے رہی ہے اس ریٹ پر تو دور دیہات میں بھی زمین نہیں ملتی جو کے کٹنگ کی آڑ میں سریاب روڈ کے تاجروں کو دیا جا رہا ہے سریاب روڈ پراپرٹی تیس ہزار روپیہ فی فٹ کمرشل ہے رہائشی پراپرٹی بیس ہزار ہے ہم کسی صورت اپنے اباوجداد ات کی جائیداد کسی صورت خالی نہیں کرینگے ۔
حکومت بلوچستان کمشنر کوئٹہ اور ڈی سی کوئٹہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دوبارہ ایک کمیٹی بنائی جائے تاکہ انصاف کا تقاضہ پورا ہو اور تاجر برادری سے ذیادتی نہ ہو اگر زور زبردستی سے دوکانوں کو خالی کروائی گئی تو ہم اپنے تمام یونٹوں کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لا عمل کا اعلان کریں گے جس کی تمام ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی۔