|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ نشست پر امیدوار میر نوید کلمتی کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف دائر آئینی درخواست کو خارج کردیا ۔

جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے ابراہیم لہڑی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست بھی خارخ کردی گئی۔ ہفتہ کو بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بنچ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء موسی بلوچ کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ نشست پر امیدوار میر نوید کلمتی کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف دائر آئینی درخواست کو خارج کرتے ہوئے۔

انہیں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے ٹیکنوکریٹ نشست پر امیدوار ابراہیم لہڑی کی جانب سے انکے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف درخواست کو بھی خارج کردیا گیا اور انکے خلاف الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ۔