|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2021

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم عمران خان  کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تقریباً 6 سے 7 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز  دی لیکن وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی۔

ان کا کہنا ہے کہ اگلے  15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

شہباز گل کا کہنا تھاکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے ملک میں قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی۔ پیٹرول کی موجودہ  قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر  جبکہ ڈیزل کی 116 روپے 8 پیسے  فی لیٹر رہے گی۔

مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے 19 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی موجودہ قمیت 79 روپے 23 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ خیال رہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز کیلئے کیا جاتا ہے۔