|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے لئے الیکشن مہم چلانے کا وقت ختم امیدوار آج کسی بھی قسم کا جلسہ ،مہم نہیں چلا سکیں گے ، الیکشن ایکٹ 2017کی شق نمبر 182کے مطابق انتخابات سے 48گھنٹے قبل مہم چلانے کی مدت ختم کردی جا تی ہے۔

اس حوالے سے پیر اور منگل کی شب 12بجے مہم چلانے کی مد ت ختم ہونے کے بعد آج منگل کو بلوچستان بھر میں امیدوار کسی بھی قسم کا جلسہ، شمولیتی تقریب یا مہم نہیں کر سکیں گے ،ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن ایکٹ 2017کی شق نمبر 183کے تحت کاروائی بھی کی جاسکے گی ۔