|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2021

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں پارٹی فیصلوں سے انحراف اورجماعت کے خلا ف سرگرمیوں حصہ لینے کے باعث سابق سینیٹر ڈاکٹر اسماعیل بلیدی سمیت 2 افراد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علما ء اسلام بلوچستان کے صوبائی شوریٰ کے اجلاس جوکہ صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی صدارت میں پیر کے روز منعقد ہوا اجلاس میں سابق سینیٹر ڈاکٹر اسماعیل بلیدی‘ حاجی عبدالصادق نورزئی‘پروفیسر عبدالحئی‘سیدخالق شاہ کی جمعیت علماء اسلام کے فیصلوں سے انحراف اور جماعت کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے باعث جمعیت کی رکنیت ختم کرنے کے لیے متعلقہ اضلاع کے جماعتوں کو ہدایات جاری کی کہ فوری طور پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کرکے جماعت سے خارج کیا جائے۔