|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2021

دالبندین: وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دالبندین پولیس چیک پر مسلسل اطلاعات آرہی ہے کہ وہ گاڑیوں سے بھتہ لے رہے اور لوگوں کو ناجائز تنگ کررہے ہے کچھ مہینے پہلے دالبندین مغربی ساہیڈ پر ایک چیک پوسٹ بنایاگیا تھا جس سے ایک رات میں لاکھوں روپے جمع کیاجارہا تھا اسکے خلاف میں نے سخت ایکشن لیا۔

اور دالبندین پولیس کو وارننگ دی کہ چیک پوسٹ ختم کرے جس کے بعد اسے ختم کیاگیا ابھی شکایتیں موصول ہورہی ہیں کہ دالبندین مشرقی چیک پوسٹ والے اپنے افسروں کو خوش کرنے کے لئے لوگوں کو تنگ کرر ہے ہیں جوکہ انتہائی غیر مہذبانہ اور ناقابل برداشت رویہ ہیں۔

ماتحت اہلکاروں کو تنبیہ کرتاہوں کہ اپنے افسروں کی خوشنودی کے لئے لوگوں کو تنگ کرنا چھوڑ دے وگرنہ موجودہ گورنمنٹ انکے اور انکے آفیسروں کے خلاف سخت قانونی وآئینی کاروائی کریگی محنت کش عوام اور کاروبارکرنے والے نوجوانوں کو ناجائز طور پر تنگ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی آج بھی میری ساری ہمدردیاں اپنے عوام کے ساتھ ہے۔

اور عوام کو تنگ کرنے والا افسران چائے انکا تعلق جس بھی محکمہ سے ہو میں ان کو کسی بھی قسم کارعایت دینے کاروادار نہیں ہوں میرے لئے سب کچھ میری عوام اور میرے لوگ ہیں ان کے ساتھ نامناسب رویے قطعی طور پر قابل درگزر نہیں ہے افسران مذکورہ اپناقبلہ درست کریں امن اومان اور عوام کی تحفظ کواولین ترجیح دیں۔

عوام کو ریلیف پہنچانے کو اپنا فرائض منصبی سمجھتے ہوئے موثر اقدامات اٹھائے اور کسی کو شکایت کاموقع نہ دیں چاغی پولیس ڈاکوؤں کے سامنے انتہائی بے بس ہے۔ انہوں نیعوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ جس چیک پوسٹ والینے ان سے بھتے کامطالبہ کیا انہیں ہرگزبھتہ نہ دیں آپ گاڈی وہی کھڑی کرکے مجھے کال کرکے بتادیں۔