|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2021

ڈھاڈر: چیف آف بنگلزئی سابق ایم این اے سردارکمال خان بنگلزئی کی موجودگی میں ڈھاڈر کے نواحی گاؤں مشکاف میں مرحوم رئیس چاکر خان بنگلزئی کے فرزند بہرام خان پغ بنگلزئی کی بحیثیت اپنے طائفہ کے ”رئیس ”دستار بندی کی گئی دستار بندی کی۔

پروقار تقریب میں سادات قبیلہ کے سرکردہ شخصیت سید نصیر شاہ دوپاسی،سردارزادہ نادر شاہ دوپاسی،وڈیرہ محمد شریف کھوسہ،وڈیرہ محمداشرف کھوسہ،ملک خدابخش بنگلزئی اور دیگر قبائلی عمائدین اور علاقہ معتبرین نے دستار بندی کی اسموقع پر میر حضور بخش بنگلزئی،میر داؤد جان بنگلزئی،وڈیرہ محمد رفیق کھوسہ،ماسٹر عبد الصمد بنگلزئی،حاجی ربنواز بنگلزئی،وڈیرہ سلام کھوسہ ،ڈھاڈر پریس کلب کے صدر محمد عارف بنگلزئی ،عبد الحئی گولہ،محمد یوسف،عبد اللہ بلوچ،حاجی جمعہ خان دہپال ،میر جمیل بنگلزئی،حاجی عمر بنگلزئی ،محمد اسلم بوہڑ اور دیگر موجود تھے۔

دستار بندی کی پروقار تقریب سے چیف آف بنگلزئی سردارکمال خان بنگلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دستار قوموں کی امانت ہوتی ہے اسکی ہر پیچ میں ذمہ داریاں سموئی ہوئی ہیں ہم سب سے پہلے کلمہ گو مسلمان ہیں قومیں محض ہماری پہچان ہیں کسی بھی قوم قبیلہ کے سردار اور سربراہ پر دستار کی امانت کی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جس کے بارے میں اللہ رب العزت آخرت میں پوچھے گا اور ہم جواب دہ ہونگے۔

ہمیں بحیثت سربراہ قوم علاقہ عوام کے مسائل خیر خواہی کرکے قبائلی جھگڑوں کا خاتمہ کرنا ہے منصب اور بڑائی اللہ کی طرف سے ہے عزت زلت بھی اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے ہمیں رسم رواج روایات کی پاسداری کرنی ہوگی امید کرتا ہوں کہ نومنتخب رئیس بہرام خان پغ بنگلزئی اپنے والد مرحوم رئیس چاکر خان بنگلزئی کے نقش قدم پر چل کر اپنے طائفہ کے لوگوں علاقہ قوم اور اپنے قبیلے کی خدمت کرنے کو اپنا شعار بنائیں گے۔

قبل ازیں تقریب سے سید نصیر شاہ دوپاسی،وڈیرہ محمد شریف کھوسہ اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نومنتخب رئیس بہرام خان بنگلزئی کو مبارک باد پیش کی اور انکے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں سردار کمال خان بنگلزئی کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔