|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2021

تربت: آل پارٹیز کیچ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک نے کہا ہے کہ کیچ میں مضطوط سیاسی ماحول پروان چڑھانے کے لیے آل پارٹیز کی اہمیت دوچند ہے، اس پلیٹ فارم کو مذید فعال اور مستحکم بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اپنی زمہ داری ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ سیاسی اتحاد کے لیے کوششیں کی ہیں تاکہ سیاسی ماحول منظم ہو، آل پارٹیز کا قیام اور اس کی فعالیت بہت ضروری ہے۔

کیچ کے ہر سیاسی معاملے اور ایشوز پر نیشنل پارٹی آل پارٹیز کو مکمل سپورٹ کرے گی، انہوں کہا کہ سیاسی جماعتوں کو موجودہ حالات میں اتحاد و یکجہتی اور ایک دوسرے کے قریب آنے کی بہت ضرورت ہے، سیاسی جماعتوں کی کمزوری کا فائدہ غیر سیاسی عناصر اٹھاکر سیاست کے لیے نقصان کا باعث بنتے ہیں، ہماری حتی الامکان یہ کوشش ہونی چاہیے کہ خود کو سیاسی طورپر منظم کریں۔

اور جو عناصر سیاسی ماحول پراگندہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں اپنی قوت سے ان کا راستہ روک سکیں۔آل پارٹیز کیچ کے وفد میں کنوینر غلام یاسین، سید جان گچکی، کامریڈ ظریف زدگ و دیگر شامل تھے جبکہ اس دوران نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر کہدہ اکرم دشتی، واجہ ابوالحسن، نثار احمد، مبارک علی، ملا برکت اور قادربخش سمیت نیشنل پارٹی کے دیگر رہنما موجود تھے۔