کوئٹہ: بلوچستان میں سینٹ کے الیکشن میں حکومتی اتحاد میں اختلافات ختم نہ ہوسکے سردار یار محمد رند کے بعد تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نصیب اللہ مری نے بھی بلوچستان عوامی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان چیپٹر کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور سابق صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری۔
کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان سینیٹ کے امیدواروں پر اتفاق رائے نہ ہو پایا اور بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار ان چار ووٹوں سے محروم ہو گی اور مذکورہ گروپ بی اے پی کے امیدواروں کی حمایت نہیں کرے گی وفاقی وزراء نے آج کوئٹہ آنا تھا وہ بھی نہ آسکے حکومتی اتحاد کی جانب سے اپوزیشن کو بلامقابلہ امیدوار لانے کا معاملہ بھی ان اختلافات کے بعد کھٹائی میں پڑ گیا ہے سینٹ کا الیکشن شروع ہونے میں صرف ایک دن باقی ہے اور حکومتی اتحاد کی جانب سے مشترکہ امیدواروں کے نام تاحال سامنے نہیں آسکے۔