|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2021

پشین: جمعیت علمااسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری ،ضلع پشین کے امیر مولانا عزیز اللہ حنفی نے کہا ہے کہ سنیٹ کے انتخابات کے حوالے سے منڈی اور بولیاں لگائی جارہی ہے اور ایک ووٹ کروڑوں میں لیا جارہا ہے جبکہ جمعیت علمااسلام کے اراکین نظریے اور فکر کے بنیاد پر مفت ووٹ دے رہے موجودہ حکمران منتخب نہیں ہوئے ۔

بلکہ جعل سازی سے قوم پر مسلط کردیے گئے پی ڈی ایم سلیکٹڈ حکمرانوں کو تسلیم نہیں کرتی مسلط حکمرانوں کے خلاف ہماری جمہوری جدوجہد جاری رہے گی نااہلی کے باعث حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے غریب عوام کی قوت خرید ختم ہوکر رہ گئی ہے حکمران اور اسٹیبلشمنٹ نے جمعیت علمااسلام کو تقسیم اور دراڑ پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ عربیہ گلان بند منزری میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس سے مولانا عبدالرحمان مولانا عبدالقدیم مولانا عبدالغفور مولانا عبدالولی مولانا مفتی سید محمد آغا مولانا عبدالکریم مولانا جمیل احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے مزید کہا کہ جمعیت علمااسلام اہل حق کی جماعت ہے دینی مدارس کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

مسلمان اپنے بچوں اور بچیوں کو دینی مدارس میں داخل کریں قرآن مجید درس انقلاب ہے انہوں نے مزید کہا کہ کہ برصغیر میں جب 1831میں انگریز آیا تو دینی مدارس کے علما نے میدان میں نکل کر انگریز سامراج کا مقابلہ کیا اور 1857 تک تحریک جاری رہا عمران خان اسرائیل اور قادیانیوں کا نمائندہ ہے انشااللہ پی ڈی ایم تحریک انصاف کا سیاسی جنازہ پڑھا ئینگے ۔

چالیس سے زائد ممالک نیٹو اور امریکہ نے مل کر افغانستان پر حملہ آور ہوئے افغانستان کے مسلمانوں نے ہمت نہیں ہاری اور نیٹو و امریکی افواج سے لڑتے ہوئے روس کی طرح نیٹو و امریکہ کو شکست سے دو چار کیا جب تک جمعیت علمااسلام سے وابستہ علما اور کارکنان زندہ رہینگے انشااللہ دینی مدارس میں علم دین جاری رہے گا۔