نوشکی: نیشنل پارٹی وبی ایس او پجارکے زیراہتمام امن وامان کی ابترصورتحال کے سلسلے میںضلعی انتظامیہ وپولیس کی نااہلی کیخلاف گل خان نصیرچوک پراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا،پولیس اورضلعی انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین سے نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکٹری خیربخش بلوچ ،ضلعی نائب صدربیبرگ بلوچ، ربنوازشاہ ،خان جان بلوچ ،راشد بلوچ ،حق نواز شاہ ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس امن امان کوبرقراررکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، دن دھاڑے ڈاکوعوام کولوٹ رہے ہیں عوام عدم تحفظ کاشکار ہے، ضلعی انتظامیہ و پولیس عوام کو تحفظ دینے کی بجائے شاہراہوں پرلیویزو پولیس کے چیک پوسٹ لگارکھے ہیں ۔
جبکہ لیویز وپولیس اہکار آفیسران کیلئے غریب و لاچار ڈرائیوروں سے بھتہ لینے میں مشغول ہیں جبکہ عوام کوچوروں ڈکیتوں ،قاتلوں کے رحم کرپرچھوڑدیا گیاہے۔نیشنل پارٹی عوام کو کسی صورت میں لاوارث نہیں چھوڑیگی، علاقے کے عوامی نمائندے ایم این اے وایم پی اے عوام کے درمیان نہیں اورنام نہاد وزیراعلی نے نوشکی میں اپنا نمائندہ مقررکیاہے جسے سالانہ ترقیاتی مد میں نوشکی کیلئے 40کروڈ روپے مل رہے ہیں ۔
مگر زمین پرترقیاتی کام کے نام و نشان تک نظر نہیں۔ترقیاتی فنڈز کرپشن کے نذر کررہے ہیں، اس سے قبل نوشکی میں ترقیاتی کاموں کاافتتاح فیتہ کاٹ کرکیا جاتا تھا جبکہ اب کرپشن و کمیشن اس حدتک بڑھ چکی ہے کہ اب وہ فیتے تک نہیں کاٹتے ہیںجبکہ نائب قاصد، چوکیدار کے اسامیوں کو5لاکھ روپے میں فروخت کررہے ہیں۔ملازمتوں پر ایم پی اے و باپ پارٹی کا کوٹہ ہے۔
ملازمتیں بیروزگاروں کودینے کی بجائے فروخت کئے جارہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ راتوں رات بنے والی پارٹی بلوچ قوم وبلوچ سرزمین کوختم کرنے کیلئے بنائی گئی ہے صوبے کے فنڈز کو غیر منتخب افراد کے ذریعے تقسیم کرکے کرپشن کو فروغ دیا جارہا ہے عوام کی فلاح و بہبود کی خاطر ملنے والے فنڈز کو زاتی مفادات کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔