کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کوئٹہ شہر اور اطراف کے اضلاع میں گیس پریشر میں ایک بار شدید کمی اور گیس کی اچانک بندش سے ہونیوالے انسانی اموات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی غفلت اور لاپرواہی کے باعث جہاں ایک جانب شہری گیس جیسے قدرتی نعمت کی سہولت سے محروم ہے۔
وہی دوسری جانب گیس پریشر کی اچانک بندش سے مسلسل کہیں انسانی اموات کے واقعات اور لیکیج کے باعث مختلف مکانات ، دکانوںمیں دھماکے ہوچکے ہیںاور ان واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ معذور ہونے اور مالی نقصانات بھی ہوچکے ہیں ۔ اس سال کے پہلے ہی دو مہینے میں گیس کی اچانک بندش، گیس پریشر میں اضافے کے غرض سے ہیٹر کھلا چھوڑ دینے اور آکسیجن ختم ہونے کے باعث کوئٹہ شہر اور اطراف کے مختلف علاقوں میں لوگ اپنے پیاروں سے محروم ہوگئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اصولاً ان تمام واقعات کی ذمہ دار سوئی سدرن گیس کمپنی ہے اور صارفین کو چاہیے کہ وہ ایسے واقعات میں کمپنی حکام کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔ جبکہ دوسری جانب صارفین بھی سوئی سدرن گیس کمپنی کی لاپرواہی اور غفلت کو ذہن میں رکھتے ہوئے خود بھی ہر قسم کی احتیاط کو لازمی رکھیں۔ بیان میں کہا گیاہے کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی شہریوں اپنے صارفین کو سہولیات دینے کی بجائے ۔
ان پر بھاری بھرقم بلوں کے بھیجے ، ملک کے دیگر صوبوں سے مسترد شدہ تیز رفتار گیس میٹرز کوصارفین کے گھروں پر زور زبردستی لگانے،میٹرز لیبارٹری کرنے کے بہانے پھر 10ہزار سے لیکر 1لاکھ تک غیر قانونی جرمانے عائد کرنا عوام دشمن اقدامات ہیں ۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے پہلے بھی ان تمام مسائل اور نہ صرف حکام کو آگاہ کیا ہے بلکہ ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عوام کو درست گیس پریشر کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان بھاری بھرقم غیر قانونی بلوں کو بھیجنے۔
اور مسترد شدہ تیز رفتار گیس میٹرز کی تنصیب کے ناروا عمل سے گریز کریں لیکن سوئی سدرن گیس کمپنی مسلسل اپنے عوام دشمن اقدامات کے مرتکب ہورہی ہیں جو کہ کسی صورت قابل برداشت نہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی اپنے عوام کی تائید وحمایت کے ساتھ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے خلاف احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے اگر عوام دشمن اقدامات کا سلسلہ جاری رہا تو جلد ہی آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔