|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2021

کوئٹہ: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزراء اسد عمر اور علی زیدی آج کوئٹہ پہنچیں گے وفد پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند سے ملاقات اور سردار خان رند کو دستبردار کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزرا اسد عمر اور علی زیدی آج کوئٹہ پہنچیں گے وفاقی وزرا کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند سے ملاقات کریں گے اور سردار یار محمد رند کے صاحب زادے میر سردار خان رند کو بلوچستان عوامی پارٹی کے حق میں دستبردار کرائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار یار محمد رند سے ان کے صاحب زادے کی دستبرداری کی درخواست کی تھی۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز وفاقی و صوبائی حکومتوں سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا۔