مستونگ: شہر میں چوری کی وارداتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ دکانداروں میں بے چینی لہر دوڑ گئی۔گزشتہ دو دنوں میں دو گداموں اور ایک ہول سیل دکان میں چوری سے دکانداروں کے پریشانی میں اضافہ ہورہاہیں۔
چوروں و نقب زنوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مستونگ بازار میں چوری کی وارداتوں میں اچانک اضافے سے تاجر برادری میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی رات کے اوقات میں گشت و چوکیداری کی کمزور نظام کی وجہ سے گزشتہ دو روز میں بس اڈہ میں واقع دو گداموں میں چوری کی کوشش اور گزشتہ رات پرانا قلات روڈ پر ایک ہول سیل کی دکان میں چھت سے نقب زنی کے واردات رونماہ ہوئی۔
چوری کے وارداتوں میں اضافہ ہونے سے تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور پرشیانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔تاجروں نے رات کے اوقات میں چوکیداری نظام بہتر بنانے اور پولیس گشت کو یقینی بنانے کیلئے بلاتاخیر سخت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ تاجر برادری میں پائی جانیوالی بیچینی و عدم تحفظ کاخاتمہ ہوسکے اور انکا مال محفوظ ہوسکے۔