زامران :تعلیمی نظام پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا علاقہ کو پسماندہ رکھا جارہا ہے اکیسویں صدی میں زامران سمیت شاپک شہرک بالگتر بلیدہ کے لوگ پانی بجلی اسکول جیسے بنیادی چیزوں سے محروم ہیں جنرل سیکرٹری ایم ایس اے اور سماجی شخصیت شےمرید رشید بلوچ اس سرکاری اسکول سمیت بلیدہ زامران بالگتر ہوشاب میں اور بہت ایسے اسکول موجود ہیں۔
جو کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں جو بیس سالوں سے خستہ حال ہے علاقائی نمائندگان نے خلقہ کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہےاسکول ہسپتال پانی بجلی ہمارے آئینی حق ہیں ہمیں ان محروم کرکے مزید پسماندہ کیا جارہا ہےجن کی وجہ سے بلیدہ زامران بالگتر میں سینکڑوں کی تعداد میں طالب علموں کی تعلیمی سال سمیت مستقبل تباہ ہونے کا امکانات اپ اس تصویر سے دیکھ سکتے ہیں۔
گزشتہ دس سالوں سے بالگتر بلیدہ زامران میں بچے زیر زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں ہم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سمیت ڈی سی کیچ ایجوکیشن آفیسر کیچ اور تعلیمی زمہ داران سے اپیل کرتے ہیں کے بالگتر بلیدہ زامران میں حستہ حال سرکاری اسکولوں کا نوٹس لے جن سے ہمارے بہت سے نوجوان سمیت بچوں کا تعلیمی تباہی کی طرف گامزن ہے۔