اوستہ محمد: جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے بلوچ قومی ثقافت کے موقع پراپنے پیغام میں تمام دنیا میں بسنے والے بلوچ بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثقافت قوموں کی پہچان ہوتی ہے اور زندہ قومیں اپنی ثقافت کو ہمیشہ زندہ رکھتی ہیں۔ بلوچوں نے ہمیشہ دین دوستی ،امن پسندی اور اپنی روایات کو برقرار رکھا ۔
بلوچ ثقافت بہت قدیم ہے بلوچ بہادر،زندہ دل،مہمان نواز،اپنے قول کے پکے ،مہر و وفا کے پیکر اور اپنے وطن دھرتی اور ثقافت سے پیار کرنے والے لو گ ہیں ۔
ثقافتی دن کے موقع پر ہمیں یہ عہد بھی کرنا چاہئے کہ ہم اپنے قومی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے دوسرے اقوام کے ساتھ بہترین تعلقات برقرار رکھیں۔ اور اپنے آبا اجداد کے دئیے ہوئے روایات سے محبت رکھتے ہوئے عین اسی طرح برقرار رکھیں ۔