کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں چیف منسٹر ڈیلیوری یونٹ کا پیر کے روز دورہ کیا۔سینیٹر نصیب اللہ بازئی ودیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر انعام الحق نے سی ایم ڈی یو کے بارے بریفنگ دی۔ وزیراعلٰی اور چیئرمین سینیٹ کو ای گورننس، ایچ آر سسٹم، ای فائلنگ، ٹاسک مینجمنٹ سسٹم بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔فائل ٹریکنگ سسٹم، جی آئی ایس حب، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور پرفارمینس مینجمنٹ فریم ورک کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفاتر میں فائلوں کی نقل و حرکت کو دیکھنے اور اس پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے فائل ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعیسرکاری امور پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے سی ایم ڈی یو کی ورکنگ میں گہری دلچسپی لی۔