|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2021

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیںبلوچ کلچر ڈے، منفرد روایات اور خوب صورت ثقافت کی پہچان ہے۔

بلوچ قوم نے اپنی ثقافتی دن مناکر دنیا کو امن اور روداری کا پیغام دیا سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بلوچستان کی ثقافت امن کی ثقافت ہے بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد نہ صرف محبت، بھائی چارے اور یگانگت کو عام کرنا ہے بلکہ یہاں کی قدیم ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔

اور دنیا بھر میں بسنے والے بلوچوں نے اپنا ثقافتی دن منا کر امن و بھائی چارگی اور روادی کا پیغام دیا انھوں نے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے ، اپنی ثقافت کو یاد رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔

اوربلوچ قوم عظیم اور قدیم ثقافت وروایات کی امین ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی ثقافت اپنی ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے اور بلوچ مصنفین نے اپنی تحریروں میں رواداری،برداشت،تحمل مزاجی،میانہ روی پر عمل کرتے ہوئے اجتماعیت کو فروغ دینے کا درس دیا ہے۔