نوشکی: نوشکی امن ترقی اور خوشحالی کیلئے قبائلی روایات کی پاسداری مباہمی احترام روادری کو فروغ نوجوانوں کی تربیت اور تعلیم کو عام کرنا ہوگا قبائلی دشمنی اور نفرت کی فضا تباہی و بربادی کی علامت ہے ا۔ ن خیالات کا اظہار سردار آصف شیر جمالدینی اور سردار اختر جان یلانزئی نے ملاقات کے دوران کیا ۔
جمالدینی قبیلے کے سربراہ سردار آصف شیر جمالدینی کی جانب سے چیف آف یلانزئی سردار اختر جان یلانزئی سردار مشتاق علی یلانزئی کے اعزاز میں جمالدینی ہاس نوشکی میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں جمالدینی اور یلانزئی قبائل کے دیگر معتبرین بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر دونوں قبائل کے سربراہان کا کہنا تھا کہ ترقی اور خوشحالی کیلئے امن و یکجہتی ضروری ہے۔
جن اقوام نے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کی ہے وہ ہمیشہ سرخرو ہوئے ہیں بھائی چارہ احترام اور محبت کی فضا قائم کرکے قبائل دشمنی اور مصیبتوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ نوجوان ہمارے سرمایہ ہیں ان کو وہ تعلیم کے حصول کے لیے کوشش کریں کیونکہ تعلیم انسان کو جہالت سے نکالنے کا واحد ذریعہ ہے پوری دنیا پر آج ان قوموں کی حکمرانی ہے۔
جنہوں نے تعلیم کی اہمیت کو سمجھا ہے ہماری جہالت کی سب سے بڑی وجہ تعلیم سے دوری ہے ایک تعلیم یافتہ نوجوان اپنی قوم کی بہتر رہنمائی اور خدمت کر سکتا ہے دشمنی اور اسلحہ کلچر کی بجائے نوجوانوں کی صحیح تعلیم تربیت سے ہم تبدیلی لاسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سب کو ملکر امن کی بحالی اور قبائلی رنجشوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیئے کیونکہ قبائلی رنجشوں کی زد میں آکر بلوچ قوم کے مختلف قبیلوں کے بہت سے خاندان اجھڑ گئے ہیں جن کی وجہ سے علاقے کا امن بھی تباہی ہو چکا ہے۔