|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ قوموں کی وجود انکی ثقافت رسم ورواج اور زبان سے منسلک ہوتے ہیں۔اور زندہ قوموں کی ثقافت ہی زندہ رہتی ہے۔

بلوچ قوم اپنی قدیم ثقافت تاریخی سرزمین ،تہذیب و تمدن ,زبان اور اصولوں کی پابند ہونے کے بدولت نہ صرف خطے میں بلکہ دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے۔نیشنل پارٹی بلوچ قوم کو کلچر ڈے کی مبارکباد دینے کے ساتھ یہ باور بھی کراتی ہے کہ کلچرڈے ہمیں اپنے ثقافت و دودربید کے ساتھ وطن عزیز سے محبت اور تحفظ کی بھی پیغام دیتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچ قومی جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔نیشنل پارٹی بلوچ قومی تشخص و بقاء اور سرزمین کی تحفظ پر کسی قسم کے سمجھوتا کرنے کا تصور بھی قومی کاز کے خلاف قرار دیتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ آج کا دن اس درس کے ساتھ آتا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو سیاسی بیگانکی اور لاتعلقی کو ترک کرکے سرزمین ثقافت کے تحفظ کیلیے قومی جہد کا حصہ بننا ہوگا۔