|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2021

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں بلوچ قومی ثقافت دن کے موقع پر دنیا بھر میں رہنے والے تمام بلوچ عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ملک پشتون ، بلوچ ، سندھی ،سرائیکی اورپنجابی اقوام پرمشتمل ایک فیڈریشن ہے اور ہر قومی اکائی اپنی زبان ،ثقافت اور تاریخ رکھتی ہے پاکستان کی فیڈریشن کو قوموں کی برابری کا فیڈریشن بنانے کیلئے قومی زبانوں ،ثقافتوں اور ان کے تاریخی ورثے کو فروغ دینا ہوگا۔

جو کہ قوموں کے ساتھ ساتھ ریاست کی بھی ذمہ داری ہے ۔ اور پارٹی کو یہ امید ہے کہ اس ملک کو قوموں کی برابری ،جمہور کی حکمرانی اور حقیقی فیڈریشن کی جانب جانا ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ نے اپنے دور حکومت میں مادری زبانوں کو پرائمری کی سطح تک نصاب تعلیم میں شامل کیا اور اس کیلئے باقاعدہ اسمبلی سے قانون پاس کیا گیا اور اب ضروری ہے کہ اس پر عملدرآمد کیا جائے۔