|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2021

کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی نے بلوچستان پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے ہلا ل شجاعت نے ان کا استقبال کیا ۔ کمانڈر کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ۔ آئی جی پولیس نے کمانڈر کو بریفنگ دی ۔ آئی جی پولیس نے بریفنگ میں بلوچستان پولیس کے ڈھانچے اور فرائض کے بارے میں تفصیلی طور پر آگا ہ کیا ۔

آئی جی پولیس نے صوبے میں امن و امان کی صور ت حال پر بھی بریفنگ دی ۔ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے پلان بھی پیش کیا ۔آئی جی پولیس نے بتایا کہ پولیس ، سی ٹی ڈی اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ آپریشن کریں گے ۔

اور ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں گے ۔ انشاءاللہ جلد دہشت گردی پر مکمل قابو پالیا جائے گا ۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے بلوچستان پولیس، سی ٹی ڈی اور دوسرے اداروں کی تیاری پر اطمینا ن کا اظہار کیا اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا ۔