کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے بلوچ قوم کو امن کا پیغام اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچ ثقافت امن محبت اور یکجہتی کی علامت ہے۔
ہم اپنی پہچان اپنی روایات کے پاسدار ہے ۔ بلوچ کلچر ڈے کو منانے کا مقصد یہی ہے کہ اپنے ثقافتی روایات کو دنیا میں قائم رکھ سکیں جس سے ایک قوم کی پہچان ہوتی ہے ہمارا کلچر ساری دنیا کو یہ یاد دلاتی ہے کہ ہم اس سر زمین کے وارث ہے۔پاکستان ہماری شان اور بلوچستان ہماری جان ہے ۔