لوررالائی: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء لورالائی کے ممتاز قبائلی سماجی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عطاء گل حمزہ زئی نے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی اور اس کے گردونواح میں خشک سالی کی وجہ سے صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔
متاثرہ علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گرنے کی وجہ زراعت اور گلہ بانی کا شعبہ بی بری طرح متاثر ہوئے ہیں قحط زدہ علاقوں سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیںانہوں نے کہا کہ خشک سالی کے باعث لورالائی اور نواحی علاقوں میں پانی کی سطح تیزی سے گر رہی ہے شہر اور نواحی علاقوں میں بارہ سو سے سولہ سو فٹ تک پانی نکلا جارہا ہے ڈسٹرکٹ کے نواحی علاقوں میں واقع تفریحی مقامات خشک سالی کے باعث تباہی کا شکار ہو گئے۔
ہہیں ڈاکٹر عطاء گل حمزہ زئی نے کہا کہ خشک سالی کی وجہ سے لورالائی کی اکثر سالوں سے بہتی کاریزات خشک ہو چکی ہیں اور خشک سالی کی وجہ لورالائی کے باغات فصلات اکثر تباہ ہو گئے ہیں ۔
اور زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں لورالائی کا علاقہ جو اپنے پھلوں سبزیوں اور مالداری کی وجہ سے پورے پاکستان میں مقبول تھا اب خشک سالی کی وجہ سے تباہی کے دھانے پر کھڑا ہوا ہے، انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ پانی ایک نعمت ہے ایسے کم سے کم اسعمال کریں تاکہ آئندہ نسلوں کیلئے پانی بچایا جاسکے۔