کوئٹہ/اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات سے ایک دن قبل سینٹ کے ’’منگل بازار‘‘ کی وڈیو کا وائرل ہوناالیکشن کمیشن کے لئے ایک تازیانہ ہے ۔
وہ منگل کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کے اعتراف جرم کے بعد اب کم از کم وڈیو کے فرانزک کی ضرورت نہیں ہے۔
اب سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد اب تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہی بنتی ہے، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے مرحوم و مغفور بیانہ کا آج 3مارچ کو ’’گیارویں‘‘ ہے جبکہ ’’تیجا‘‘ تو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے وقت ہی تھاجبکہ لگتا ہے کہ 26 مارچ کا ’’رینٹل مارچ ‘‘ شاید لندن بیانیہ کا ’’چالیسواں ‘‘ ثابت ہوگا۔