|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2021

راولپنڈی: قطر کے معزز سفیر شیخ سعود عبد الرحمن آل تھانی نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال سے وزارت دفاعی پیداوارمیں ملاقات کی۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ ہمیں اقتصادی تعاون سے زیادہ دفاعی، فوجی مشقوں اور اہلکاروں کی تربیت اور مشترکہ منصوبوں کے لئے اپنے تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ہمارے فوجی ادارے قطری مسلح افواج کے لئے تربیت کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے حاضر ہیں۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ قطر پاکستان کا پراعتماد اور قابل اعتبار دوست ہے۔ قطر اور پاکستان کے درمیان اچھے اور برادرانہ تعلقات کی قابل ذکر تاریخ موجودہے اورہم ان تعلقات کو اسی طرح جاری و ساری رکھنا چاہیں گے۔

آنے والے معزز سفیر سعود عبدالرحمن آل تھانی نے وفاقی وزیر کی نیک خواہشات کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نہ صرف حکومت بلکہ دونوں ممالک کے عوام بھی ایک دوسرے کے لئے احترام اور اعتماد کا جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا یقین دلایاجو عوام کے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا باعث ہے۔