کوئٹہ: پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف و صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے سینیٹ الیکشن جمہوری روایات کا امتحان ہوتا ہے ، ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے سینیٹ الیکشن میں بلوچستان میں کامیابی پر حکومتی اتحاد کو مبارکباد دیتا ہوں ۔
ہم نے اپنی پوری کوشیش کی اور قربانی دی تاکہ حکومتی اتحاد اپنے اہداف کامیابی سے حاصل کرسکے سردار رند کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد کی بلوچستان میں کامیابی پر امیدواروں کو مبارکباد دیتا جواب اور امید کرتا ہوں کہ بلوچستان سے کامیاب ہونے والے سینیٹرز ایوان بالا میں بلوچستان کے لئے بھرپور آواز بلند کریں گے۔