|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2021

کوئٹہ: پا کستان مسلم لیگ(ن) کے صو بائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کاشکر ہے ۔

جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی ، جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوںنے واپس چھین لیا ۔اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپنے ہی لوگوںنے دبائو کے باوجود آٹا ،چینی ، بجلی ،ووٹ کی چوری اورعوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یو سف رضا گیلا نی کی کا میا بی پی ڈی ایم کی کا میا بی ہے اور اس کا میا بی سے پی ڈی ایم مزید مضبوط اور مستحکم ہو گئی ہے ، ہم امید کر تے ہیں کہ یو سف رضا گیلا نی ایوان میں بلو چستان کی ترقی اور خو شحالی کیلئے بھر پور آواز بلند کریں گے ۔