کوئٹہ: صوبائی وزیرخزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے بلو چستان عوامی پارٹی کے 6نو منتخب سینیٹروں کی جیت کو پارٹی قیادت کی حکمت عملی اورباپ پارٹی کی صوبے میں عوام دوست اقدامات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ نومنتخب سینیٹرز صوبے کے حقوق کی موثر انداز میں ترجمانی کا کردارادا کریں گے۔
صوبائی وزیر نے نومنتخب سینیٹروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاکہ بلو چستان کے حقوق کا دفاع پارلیمنٹ میں پہلے سے کئی زیادہ بہتر طریقے سے کی جائے گی کیونکہ ان نومنتخب سینیٹروں میں کئی تجربہ کار اور پارلیمانی سیاست پر مکمل عبور رکھنے والے اراکین شامل ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ ان سینیٹروں کاکردار قانون سازی،صوبائی پارلیمانی امور صوبے کی معیشت کے استحکام اور بین الصوبائی ہم اہنگی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور امید کی جاتی ہے کہ یہ نومنتخب سینیٹر ز اپنا کردار باخوبی نبھائیں گے۔