لسبیلہ: ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ اور محکمہ جنگلات ضلع لسبیلہ کے ڈپٹی کنزرویٹر سیف اللہ زہری نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کا دورہ کرکے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جلال فیض سے ملاقات کی۔
ملاقات میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر نصراللہ بنگلزئی ،ایگریکلچر فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر راشد آرائین ،گریجویٹ اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بالاچ رشید,ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ شاہ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر وسیم احمد سمیت دیگر موجود تھے۔ ملاقات میں ایگریکلچر اور شجرکاری مہم کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر نے پرو وائس چانسلر کے ساتھ یونیورسٹی کے احاطے میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ڈپٹی کمشنر نے گرین ہاؤس اور دیگر پودوں کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر فارم منیجر ڈاکٹر شھمیر اسسٹنٹ فارم منیجر سعید احمد بلوچ بھی موجود تھے۔شجرکاری میں ایگریکلچر فیکلٹی کے طلباء نے بھی حصہ لیا۔