|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ووٹ ضائع ہونے پر شہریار آفریدی پر برہم ہوگئے ،آپ رکن قومی اسمبلی ہیں اتنی بڑی غلطی کیسے ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے ووٹ غلط کاسٹ ہونے پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

تاہم وہ وزیراعظم کو مطمئن نہ کر سکے ۔وزیر اعظم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپکو نہیں پتہ ووٹ کس طرح کاسٹ کرتے ہیں۔سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھاکہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے،وزیراعظم نے کہا آپ ایم این اے ہیں اسطرح کی غلطی کیسے کر دی۔آپکو ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیئے تھی۔