کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی صوبائی نائب صدرورکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت جمہور کی حکمرانی آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے جس کیلئے اکابرین نے رہنما کردار ادا کیا ہے۔
نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی صوبے کی آواز بن کرایوان بالا میں صوبے کے دیرینہ حل طلب مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی کے سنیٹر بننے کے موقع پر باچاخان مرکز میں پارٹی ذمہ داران اور کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا مقررین نے کہا کہ ہم اتحادی جماعتوں کے ارکان کو مبارکباد دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوری اور پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ملک میں جمہوریت کی استحکام کیلئے رہبر تحریک خان عبدالولی خان اور ان کے رفقائے کار کی جہد روزروشن کی طرح عیاں ہیں آج کمزور سہی جمہوریت ہمارے اکابرین کی سیاسی وڑن کی مرہون منت ہے۔
انہوں نے اس موقع پر تمام کارکنوں کو مبارکباددی گئی اس موقع پر صوبائی سنئیر نائب صدر نومنتخب سنیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی نے پارٹی کارکنوں پارلیمانی پارٹی صوبائی قیادت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جس اعتماد کااظہار کیاگیا ہے کوشش کروں گا کہ شہد اکی امین جماعت کے ایک ادنی کارکن کی حیثیت سے ایوان بالا میں اس اعتماد پر پورا اتروں انہوں نے کہا کہ میری کامیابی پارٹی کارکنوں کی کامیابی ہے۔
اور اس اعتماد کو کسی طور زک نہیں پہنچاؤں گااس موقع پر پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین صوبہ پشتون خوا کے صدر ایمل ولی خان نے ٹیلیفون کرکے باچاخان مرکز میں پارٹی کارکنوں پارلیمانی پارٹی کونوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی کو سنیٹر منتخب ہونے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ سنیٹ انتخاب میں صوبے کی نمائندگی حاصل کرنے کیلئے پارٹی ساتھیوں نے مسلسل کاوشیں کیں انہوں نے نومنتخب سنیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی کو مبارکباددی۔