تربت: پی پی ایچ آئی کی طرف سے بی ایچ یو جوسک اور بی ایچ یوشاہی تمپ میں ذچہ و بچہ سنٹر کا افتتاح کردیا گیا،افتتاح ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر کیا ، اس موقع پر ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر رحیم جان بلیدی، پی پی ایچ آئی ضلع کیچ کے سپورٹ منیجر حاجی خان اور بی ایچ یوز کے اسٹاف موجود تھے، ڈپٹی کمشنر کیچ نے ذچہ و بچہ سینٹرز کے شعبوں کا دورہ کیا۔
اور سہولتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر پی پی ایچ آئی کے ضلعی سپورٹ منیجر حاجی خان اور ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر رحیم جان بلیدی نے ڈپٹی کمشنر کیچ کو ذچہ بچہ سینٹرز اور بی ایچ یوز کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے کہا کہ بی ایچ یوز میں ذچہ بچہ کے قیام سے حاملہ خواتین کے بہت سے مسائل حل ہوں گے دور دراز کے علاقوں میں ذچہ بچہ کے سینٹرز کا قیام اہمیت کے حامل ہیں۔
دہی علاقوں جہاں پر خواتین کی صحت کے حوالے سہولتوں کا فقدان ہے ذچگی کے دوران حاملہ خواتین کو شہر یا دوسرے علاقوں میں کئی کلومیٹرز کا فاصلہ طے کرکے جانا پڑتا ہے اس دوران حاملہ خواتین کو شدید مشکلات اور پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتی ہے کوشش کریں گے کہ انکو اپنے ہی علاقوں میں ہی سہولیات میسر ہوں اس حوالے سے پی پی ایچ آئی اور محکمہ صحت ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے ضلع کیچ میں بہت سے کام کیئے گئے ہیں میں بڑے فخر سے کہتا ہوں کہ صحت کے حوالے سے ضلع کیچ اپنی مثال آپ ہے ایک منظم طریقے سے صحت کے شعبوں کو فعال بنانے کیلئے کام کیا جاریا ہے پی پی ایچ آئی نے ہماری توقعات سے بڑھ کر صحت کے حوالے اپنے حصے کا کام سرانجام دے رہا ہے اس موقع پرپی پی ایچ آئی کے سپورٹ منیجر حاجی خان نے ڈپٹی کمشنر کیچ کو بی ایچ یوز کے شعبوں کا وزٹ کرایا۔