|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2021

کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ تحصیل بھاگ شہر کی پوری آبادی گزشتہ 50 سال سے صاف پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں اور گندے پانی کی وجہ سے لاکھوں افراد بیماری کے شکار ہو رہے ہیں غریب عوام فی ڈرم 500 سو روپے پر خریدنے پر مجبور ہے ہزاروں لوگ نقل مکانی کی وجہ سے مردم شماری سے محروم ہو گئے ہیں۔

حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس انسانی مسئلہ کو حل کرنے کے لئے بلاتاخیر فلفور اقدامات اٹھائیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بھاگ شہر تحصیل کی پوری آبادی گزشتہ 50 سال سے صاف پانی کے لئے ترس رہے ہیں اور سخت ترین گرمی کے موسم عوام پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں حالت یہ ہے کہ لوگ فی ڈرم 500 سو روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں۔

پینے کا پانی دستیاب نہ ہونے کے باعث بھاگ شہر کے ہزاروں لوگ نقل مکانی پرمجبورہو رہے ہیں اس لئے پچھلے سال مردم شماری سے محروم ہو چکے ہیں کہ وہاں کوئی آبادی نہیں ہے وہاں کے عوام کا مطالبہ ہے کہ ہمیں پانی کا مستقل بندوبست کیا جائے تو ہم اپنے گائوں کو آباد رکھیں گے جب وہاں کے لوگ مجبوراً نقل مکانی کرتے ہیں تو چور لٹیرے ٹرک لاکر ان غریب عوام کی چھت چوری کرکے لے جاتے ہیں ۔

اس وقت بھاگ تحصیل کو سنی شوران پٹ فیڈر کچھی واٹر سپلائی اسکیم فیز ون کی پانی کی لائنیں جارہی ہیں اور ان پروجیکٹ پر اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں افسوس کی بات ہے کہ بھاگ شہر تحصیل پانی سے محروم ہے وہاں کے عوام ہر سال گرمیوں میں مجبوراً روڈ بلاک کرکے احتجاج کرتے ہیں مگر کوئی سننے والا نہیں ہے ہم حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ بھاگ شہر کو پانی فرائم کیا جائے ورنہ ہم مجبوراً سرد گیر احتجاج پرمجبور ہونگے ۔