|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2021

حب: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن(پجار) حب زون کا سینئر باڈی اجلاس زونل آرگنائزر حفیظ بلوچ پارٹی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص مرکزی وائس چیئرمین گورگین بلوچ جبکہ اعزازی مہمان بلوچستان وحدت کے جونیئر نائب صدر مرید بلوچ تھے اجلاس میں علاقائی ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال،تنظیمی امور، آئندہ کا لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔

اجلاس میں گزشتہ روز تین بچوں کی جانب سے حب میں پریس کانفرنس تنظیم کے نام کو استعمال کرکے آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلان اور دروگوئی و منفی پروپکنڈہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ بی ایس او(پجار) بلوچ طلباء کی نمائندہ تنظیم ہے جو چیئرمین ملک زبیر بلوچ کی قیادت میں فعال و متحرک طلباء کے سیاسی،تعلیمی،معاشی حقوق کے لئے جدوجہد کے عملی میدان شامل اپنا قومی و وطنی فریضہ بخوبی نبھارہا ہے۔

بی ایس او(پجار) کوئی قبائلی و گروہی تنظیم نہیں جس کا نام تین نام نہاد سیاسی بچے اپنے ذاتی مقاصد یا بلیک میلنگ کے لئے استعمال کریں بی ایس او(پجار) ایک قومی تنظیم ہے ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ اپنے ذاتی و گروہی مفادات کے لئے تنظیم کا نام استعمال کرکے تنظیم کے ساکھ کو متاثر کریں ہم یہ واضح کرتے ہے کہ پریس کانفرنس کرنے والے ان بچوں کا بی ایس او(پجار) سے کوئی تعلق نہیں یہ تین سال قبل تنظیم سے فارغ ہوگئے تھے۔

اب سیاسی دکانداری چمکانے کی خاطر گزشتہ روز انہوں نے تنظیم کا نام استعمال کرکے احمقانہ حرکت کی بی ایس او(پجار) ان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے اور میڈیا سے بھی گزارش ہیکہ ان کو بی ایس او(پجار) کے ساتھ نہ جوڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وائس چیئرمین گورگین بلوچ بلوچستان وحدت کے جونیئر نائب صدر مرید بلوچ نے کہا کہ جس طرح بلوچستان کے عوام کی قومی حاکمیت کی تحریک کے اندر بلوچ طلباء و نوجوانوں کی اس قومی تنظیم بی ایس او نے تاریخ ساز جدوجہد رقم کرکے قابل فخر اور ناقابل فراموش کردار ادا کی ہے۔

اسی طرح بلوچ طلباء و نوجوانوں اور قومی سیاست و جدوجہد سے منسلک سیاسی کارکنان اور تحریک سے دلچسپی لینے والے عوام کی فکری سیاسی و شعوری تعلیم و تربیت اور بنیادی مسائل و جدوجہد کے مختلف پہلووْں کے ضمن میں آگاہی فرائم کرنے اور عوام کی قومی و سماجی شعور کی سطح بلند کرنے کی کوششوں و کاوشوں میں بی ایس او کا ایک نمایا اور تاریخی کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے یہ شعوری فیصلہ کیا ہے کہ بلوچ عوام کی قومی جدوجہد کے اندر طلباء و نوجوانوں کے کرادر کو مثبت موثر و نتیجہ خیز بنانے کے لئے ان کو متوزن سیاسی سوچ کے خوبصورت لائن کے مطابق شعوری بنیادوں پر تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اور ماضی قریب کے تلخ تجربات کی روشنی میں انتہا پسندانہ سوچ و سیاسی رویوں و جزباتی روجحانات غیر حقیقی و سطعی نعرہ بازیوں کے غیر منطقی عمل کو قومی سیاست و جدوجہد کے لِئے مضر صحت تصور کرتے ہوئے سیاست کے اندر ان بدصورت ضرررساں عوامل کی بیغ کنی کرکے سیاست و جدوجہد کو مثبت بنیادوں پر تقویت دینے کی کوشش کی جائے گی اجلاس میں حب زون کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران واحد بلوچ،جہانگیر بلوچ،اکرم بلوچ و دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔