کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کا اپنے اتحادیوں کے تعاون سے سینٹ الیکشن میں شاندار کامیابی وزیراعلٰی جام کمال کی سیاسی بصیرت اور بلوچستان اراکین اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا اظہار ھے ۔
بلوچستان کےسینٹ الیکشن میں جام کمال کی قیادت میں بی اے پی اور اسکے اتحادیوں کی شاندار کامیابی نے بلوچستان کی سیاست میں ایک نٸ تاریخ رقم کی ھے ۔یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ھوۓ کہی ۔انھوں نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنی اعلٸ سیاسی بصیرت اور ترقی پسندانہ وژن کےحامل قاٸدین کی زیر قیادت انتہاٸی مختصر عرصہ میں تاریخی سیاسی سفر طے کرتے ھوۓ اج پاکستان کی صفِ اول کی سیاسی پارٹیوں کے برابر کھڑی ھے۔اور انشا اللہ بی اے پی کی کمال قیادت اور نۓ کامیاب ھونے والے سنیٹر اپنی اعلٸ سیاسی بصیرت کے زریعے کامیابیوں کے شاندار سیاسی سفر کے تسلسل کو قاٸم رکھتے ھوۓ بلوچستان کے اٸینی حقوق کے حصول کے ساتھ ساتھ صوبے میں قیام امن عوام کی ترقی وخوشحالی بےروزگاری کے خاتمے کے لیے بھرپور جدوجہد کرنے کے ساتھ پاکستان کے دیگر صوبوں کی ترقی وخوشحالی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرینگے۔