خضدار: محکمہ ایکسائز کی کارروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،ملزم گرفتار گاڑی قبضے میں لے لی گئی، ایکسائز محکمہ کا عملہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے متحرک اور فرض نبھانے کے لئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز خضدار کے عملے نے محمد زمان خان ڈائریکٹر جنرل ایکسائیز وٹیکسشن اینڈاینٹی نارکوٹکس عبدالکریم ایکسائیز وٹیکیسشن آفیسر خضدار کی ہدایت اور اسسٹنٹ ایکسائیز وٹیکسیشن اینٹی نارکوٹکس ذاکر باجوئی کی نگرانی میں محمد شریف انسپیکٹر محمد افضل حوالدار محمداکبر عطاء محمد نے خفیہ اطلاع پر پیرعمرکے مقام پر دوران گشت ایک پجارو گاڑی نمبر JAC 941نمبر کوئٹہ کو روک کران کی تلاشی لی تو گاڑی سیاعلیٰ کوالٹی کے 15 کلو چرس برآمد کرلیا گیا۔
منشیات کراچی سمگلنگ کیا جا رہا تھا، ملزم عبدالعزیز ساکن کوئٹہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، محکمہ ایکسائز عملے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ اور روک تھا کے لئے ایسے ہی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔
اور کسی کو سمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی، منشیات نہ صرف ایک فرد بلکہ اس سے پورے خاندان اور معاشرے کو اپاہج بنادیتی ہے، ایسے کاروبار میں ملوث عناصر کا قلع قمع کرنا ہمارے فرائض میں شامل اور روک تھام ضروری اامر ہے۔