|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ و ماحولیات مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی دارے برائے خوراک و زراعت( ایف اے ائو) بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں ایک اہم کردار ادا کر رہیہے ایف اے او بلوچستان کی شعبہ لائیو اسٹاک زراعت ودیگر مختلف شعبوں کی ترقی میں تعاون فراہم کررہی ہے جو قابل تحسین ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے FAO کے ہیڈ ربیکا بل اوردیگراعلی آفیسران کے ہمراہ مختلف واٹرٹینک سولرسسٹم، ٹھنل، کچن گارڈن کا معائنہ کر تے ہوئے کیا صوبائی وزیر مٹھاخان کاکڑ نے تمام زیر تعمیر واٹر ٹینکوں سولر سسٹم اور دیگر پروجیکٹس کے کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کوکئی سالوں سے خشک سالی کا سامنا ہے جس کے اثرات شعبہ لائیو اسٹاک اور زراعت پر براہ راست ہیں۔

اس موقع پر FAO کے سربراہ ربیکاح بل نے کہا کہ ایف اے او کوشش کر رہی ہے کہ بلوچستان میں لائیو اسٹاک اور زراعت میں لوگوں کی مدد کرے تاکہ ان کے مسائل کم ہو جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر مٹھاخان کاکڑ صاحب کی ذاتی دلچسپی کے تحت FAO کے تمام پروجیکٹس سے مکمل ہو رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مٹھاخان کاکڑ کا اپنے علاقے کے لئے ترقی یافتہ سوچ اور ان کی کوششیں قابل تعریف ہے۔ اور موصوف کا ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا اور ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔اس موقع پر FAO ژوب پروجیکٹ کے سربراہ نقیب اللہ ، اور فیض کاکڑ، اوردیگر بھی موجود تھے۔