کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی آرگنائزئنگ کمیٹی کے رکن و کوئٹہ زون کے آرگنائزر صمند بلوچ مرکزی آرگنائزئنگ کمیٹی کے ممبر ملک اقبال بلوچ زونل پریس سیکرٹری ناصر زہری بلوچ، جامعہ بلوچستان یونٹ کے کمیٹی ممبر ثناء بلوچ، شکور بلوچ،ایگریکلچر کالج یونٹ کے سابق ڈپٹی یونٹ سیکرٹری عبید سحر بلوچ نے نوری نصیر خان کمپلیکس میں انجینئرز کے عالمی دن کے موقع پر تقریب میں شرکت کی اس موقعے پر انہوں نے کہا ہے۔
انجینئرئنگ کا شعبہ کسی بھی قوم کے ترقی میں اہمیت کا عامل ہے انجینئرز بلوچستان کے ترقی میں کردار ادا کرسکتے ہے لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے اس شعبے کو اہمیت نہ دینے کی وجہ ترقیاتی عمل کو صرف کاغذات تک محدود کرنا ہے۔
بلوچستان کے تمام انجینئرز کے حوصلہ افزائی و انہیں روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کی ضرورت ہے بلوچستان میں اس اہم شعبے کے سند یافتہ نوجوانوں کا بیروزگار ہونا اس بات کا ثبوت یے بلوچستان میں ترقی کے نام پر صرف اعلانات کئے جاتے یے لیکن بلوچستان کے تعلیم یافتہ طبقے کو بیروزگار رکھ کر انہیں مایوس کیا جارہا ہے۔
جو کہ قابل مذمت ہے انجینئرز کے تقریب میں بی ایس او کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن صمند بلوچ، ملک اقبال بلوچ اور زونل پریس سیکرٹری ناصرزہری بلوچ کو اعزازی شیلڈ بھی دیئے گئے۔