|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2021

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ سی او سی کی جانب سے بلوچستان کو انسداد کورونا ویکسین کی مزید گیارہ ہزار ڈوزجز موصول ہوگئیں ہیں جمعہ کے روز اسلام آباد سے پی آئی اے کارگو سے کوئٹہ کے لئے بھجوائی گئی۔

ویکسین کی کھیپ ای پی آئی پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر اسحاق خان پانیزئی نے وصول کی اپنے ایک ٹوئٹ میں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بتایا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے بھجوائی گئی یہ ویکسین دوسری ڈوز کے طور ہیلتھ کئیر ورکرز کو لگائی جائے گی انہوں نے بتایا کہ وصول کردہ ویکسین ای پی آئی کے کولڈ اسٹوریج میں مخصوص درجہ حرارت میں رکھوا دی گئی۔

جہاں مجموعی طور پر بیک وقت پینتیس لاکھ کورونا ویکسین اسٹور کرنے کی گنجائش ہے انہوں نے کہا کہ کورونا سمیت تمام روٹین  ویکسین  کے اسٹوریج و ترسیل کے لئے ای پی آئی کے انتظامات اطمینان بخش ہیں۔