کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر و سینیٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائزعیسی نے پاکستان کو گٹر نہیں پاکستان کے نظام کو بدبودار کہا ہے۔
جہاں عزت،جان،مال،شہری و انسانی حقوق کا احترام ہے اور نہ تحفظ اگر یہ غلط ہے تو جنت سے کون بے وقوف نکلنا پسند کرے گا انہوں نے کہا کہ بنگالی جنھوں نے پاکستان بنایا وہ دْم دبا کر کان پکڑکر جان بچاکر اپنوں کے گہورارے سے دشمن کی گود میں جانا کیوں پسند کیا۔
بلوچستان کے تین ہزار لوگ جان سے گئے اور پندرہ ہزار اپنے گھروں سے کیوں غائب ہیں کشمیر،سیاچین،کارگل کیوں نہ بچا سکے ہم جنت کے طوطے اور پاکستان بدعنوانی و بدانتظامی میں دنیا کے مقابلے میں سب سے آگے صفائی ستھرائی اور ماحولیات و سہولیات میں سب سے پیچھے کیا یہی جنت ہے۔