کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی میرعلی مدد جتک نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کی کامیابی کی وجہ سے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان گھبراہٹ کاشکار ہوکر سخت پریشان ہے۔
اور ان کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ان کو اپنے نمائندوں نے بھی ووٹ نہیں دیا ، موجودہ حکومت ملک کے بائس کروڑ عوام کو منہگائی کیسوا کچھ نہیں دیا عنقریب عوام کوموجودہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کے ٹیم سے چھٹکارا ملے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی جیٹ جہموریت کی جیت ہے اور موجودہ حکمرانوں کی ہارہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کی دکھ درد میں برابر کے شریک ہے اور بلاول بھٹو سمیت پی ڈی ایم کے قائدین اس ملک قوم کی ترقی خوشحالی لانے کیلیے موجودہ حکومت کے حکمرانوں سے لڑرہے ہیں انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک کے معیشیت تباہ ہوگئے اور آئے روز تیل کی منصوعات میں اضافہ ملک بھر میں منہگائی عروج پر پہنچ چکا ہے۔
غریب عوام دووقت کے روٹی کیلیے محتاج ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں ملک ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن تھے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیے انہوں نے کہا کہ سینٹ میں چیرمین یوسف رضاگیلانی پیپلز پارٹی حمایت یافتہ بی ڈی ایم کا ہوگا۔