|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2021

خاران: سابق وفاقی جنرل( ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ علاقوں کی ترقی اور عوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے اپنے دورمیں مفاد عامہ سے متعلق اجتماعی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے جن کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دورے خاران کے موقع پر اپنے فنڈ سے تعمیر شدہ زچہ و بچہ ہسپتال، زیر تعمیر کیڈٹ کالج، اورٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران کے دورے کے موقع پر کیا ۔

عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ خاران میرا گھر ہے خاران کی تعمیر ترقی کو میں اپنا فرض سمجھتا ہوں اقتدار کے بغیر بھی علاقے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میرا اولین ترجیح ہے انھوں نے کہا کہ میں نے جتنے بھی خاران میں تاریخی پروجیکٹس دئے ہیں۔

چاہئے وہ گروک ڈیم ہو ٹیکنیکل سینٹر ہو زچہ و بچہ ہسپتال کیڈٹ کالج یا خاران تا یک مچ روڈ ہو ایسے تاریخی کام بلوچستان کے کسی ڈسٹرکٹ میں شاید دیکھنے کو ملے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ میرے تمام مفاد عامہ سے متعلق پروجیکٹس جن میں بعض مکمل ہیں اور بعض پر کام جاری ہے ان کے مکمل فنکشن ہونے سے نہ صرف خاران اور رخشان ڈویڑن کے بلکہ پورا بلوچستان اور ملک بھر کے شہری استفادہ حاصل کریں گے۔

جس میں نہ صرف خاران بلوچستان میں بلکہ پورے پاکستان میں ترقی سے متعلق ایک زون کی صورت اختیار کرے گا عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں تعلیم، صحت بجلی زراعت، اب نوشی روڈز کے اجتماعی اور پائیدار منصوبوں پر کام کیا ہے انشاء اللہ خاران کا ان منصوبوں کی تکمیل سے مستقبل روشن ہوگا اور روزگار کے مختلف مواقع میسر ہوگی۔