کوئٹہ: عوامی خدمت کامشن لیکر سیاسی میدان میں آئے ہیں ایوان بالا میں بلوچستان کے تعمیر وترقی اورمثبت رویوں کو فروغ دینے کے لیے اپنے تمام تروسائل بروئے کارلائیں گے ان خیالات کااظہا ر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ونومنتخب سینیٹرپرنس آغا عمرجان احمدزئی نے مبارک باد دینے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سابق ایم این اے جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ سمیت سینکڑوں سیاسی قبائلی اورعوامی رہنمائوں نے انہیں سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونے کی مبارکباد دی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اور ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سریاب سمیت پورے بلوچستان کے عوام کی تعمیر ترقی کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کی پلیٹ فارم سے سیاست کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
اب سینیٹ میں پارٹی کی جانب سے منتخب کرنا میرے لیے اعزاز ہے ہماری ہرممکن کوشش وجدوجہد عوامی مسائل کے حل لیے کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں ہماری قیادت کھوکھلے نعروں ، جھوٹے دعوں اور جذباتی نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔
جس کی واضح مثال وزیراعلی جام کمال عالیانی کی قیادت اتحادیوں کے ساتھ بہترین عوامی حکومت کاقیام اوربے شمار اجتماعی اوربلاتفریق ترقیاتی اقدامات اس بات کی واضح ثبوت ہیں ہمیں غیرمنتخب کے طعنے دینے والوں سے کہہ دیتے ہیں کہ اب ہم منتخب ہوگئے ہیں اور اقتدار یااقتدار کے بغیر ہمارامقصد عوامی خد مت اورملک وقوم کی تعمیروترقی ہے۔