|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2021

لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ وزیر اعظم کا قوم سے خطاب مایوس کن تھا انہوں نے اپنے سولا قومی اسمبلی کے اراکین پر بکنے کا الزام لگا کر ایوان کی توہین کی وزیر اعظم نے اپنا اعتماد کھو ددیا ہے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بجائے وہ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔

اور نئے الیکشن کرائیں اور قوم سے ایک بار پھر اعتماد کا ووٹ لیں تاکہ انھیں اپنی ناقص کارکردگی کا اندازہ ہوجائے ۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کا الیکشن کمیشن پرلگائے گئے الزامات ایک ازاد و خود مختیار ادارے کی ساکھ کو خراب کرنا ہے الیکشن کمیشن کو خواہ مخواہ متنازعہ بنا یا جارہا ہے ائین قانون اور جمہوریت کی باتین اور نصحتیں کررنے والے وزیر اعظم کو اسطرع کا عمل زیب نہیں دیتا ۔

انہوں نے کہا کہ قوم وقت آنے پر موجودہ حکومت کا احتساب کریگی اور وہ دن الیکشن کا دن ہوگا انہوں نے کہا کہ قوم نے موجودہ حکومت کے خلاف اعلان بغاوت کر دیا ہے 26 مارچ کو پوری قوم اسلام آباد کے طرف امڈ ائیگی عوام کا سمندر روکھنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے سلیکیٹڈ وزیر اعظم اور امپورٹیڈ وزراء کو بھاگنے نہیں دینگے انکا کھڑا احتساب قریب ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ازدای مارچ صرف جے یو ائی کا تھا ہماری صرف حمایت انھیں حاصل تھی لیکن چھبیس مارچ کو پوری پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہو گی انہوں نے کہا کہ مقتدر ادارے بھی اب موجودہ حکومت سے بیزار نظر آرہی ہے حکومت کی رٹ ملک میں کہیں ہمیں نظر نہیں آرہی ہے ملک و صوبے میں بد امنی اغواء برائے تاوان دہشت گردی و لاقانونیت عام ہورہی ہے کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے۔