|

وقتِ اشاعت :   March 6 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ خواتین کو یکساں حقوق اور مواقع فراہم کیے بغیر تعمیری اور بہتر سماج کی تشکیل ممکن نہیں۔خواتین ہی حقیقی و بنیادی طور پر کسی بھی سماج یا قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں خواتین استحصال کا شکار ہے۔

آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما مریم اورنگزیب کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اور بد تمیزی زہنی و سماجی پسماندگی کی نشاندھی کرتی ہے۔نیشنل پارٹی مسلم لیگ ن کے خواتین رہنماء سمیت سابق وزیر اعظم شاید خان عباسی اور ڈاکٹر مصدق ملک کے ساتھ طوفان بدتمیزی اور تشدد کی بھرپور مزمت کرتی ہے۔نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام عالمی خواتین کے مناسبت سے پریس کلب کوئٹہ میں تقریب منعقد ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خواتین سے کے مناسبت سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بی ایس او پجار کے مرکزی چیرمین واجہ زبیر بلوچ نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ حاجی صالح بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو۔

ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری صوبائی ریسرچ سیکرٹری عبید لاشاری ممبران ورکنگ کمیٹی قیوم سجن انیل مسیح بلوچ،ضلعی رابطہ سیکرٹری حاجی نعیم بنگلزئی،فنانس سیکرٹری سعید سمالانی سوشل میڈیا سیکرٹری محمود رند لیبر سیکرٹری نصراللہ شاہوانی نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں خواتین ڈے کی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف حکمت عملی بنانے کے ساتھ کمیٹی تشکیل دی گء جس کا اجلاس 7 مارچ بروز اتوار دن 12 بجے پارٹی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔

نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کامل یقین رکھتی ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں آگے آنے کیلیے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ سماجی شعور و اقدار کو فروغ دینا ہوگا۔تاکہ خواتین تحفظ و بہتر ماحول میں کردار ادا کریں۔رہنماوں نے کہا کہ موجودہ سیلیکٹڈ حکومت نے ملک اور عوام کو سنگین بحرانوں سے دوچار کردیا ہے۔آج ملک عالمی طور یک تنہا اور اندرونی طور پر معاشی جمود کا شکار ہے۔

اج عوام بدترین تنگدستی کا سامنا کررہے ہیں۔قاہدین نے کہا کہ پی ڈی ایم جمہوریت کے تحفظ اور آئین و قانون کی حکمرانی اور عوام کی بالادستی کی جدوجہد کررہی ہے۔اور پی ڈی ایم کی تحریک ملک کو حقیقی سمت کی طرف گامزن کرنے میں سنگین میل کا کرادر ادا کریگی۔