کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سبی کے علاقے تندوری میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو فوری قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہدائکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ئکرے۔ وزیراعلیٰ نے بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔