|

وقتِ اشاعت :   March 6 – 2021

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینا اپوزیشن کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لے کر تاریخ رقم کردی ہے۔

کیونکہ آج قومی اسمبلی میں اراکین نے ان پر بھرپور انداز میں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ وہ سچے معنوں میں ملک کے حقیقی سچے اور ایماندار لیڈر کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران کی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے عمران کے وژن کے مطابق حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے۔

جن کے ثمرات جلد عوام محسوس کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے اور تاریخ یاد رکھے گی کہ وزیراعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر ہے جو پہلے سے زیادہ اکثریت سے عدم اعتماد کا ووٹ لیکر بااعتماد وزیراعظم بن ابھرے ہے اور پوری قوم کو وزیراعظم عمران خان کے نظریے اور قیادت پر فخر ہے ۔